دھرنوں کا اعلان پاگل پن ‘ہنگامہ آرائی ہوئی تو سختی سے نمٹیں گے‘رانا ثناء الله،(ق) لیگ اداروں کا غلاف اوڑھ کر نیا روپ دھارنا چاہتی ہے‘ وزیر قانون پنجاب

پیر 5 مئی 2014 08:08

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5مئی۔2014ء)وزیر قانون رانا ثناء الله نے کہا ہے کہ دھرنوں کا اعلان پاگل پن ہے دھرنوں کی آڑ میں ہنگامہ آرائی ہوئی تو سختی سے نمٹیں گے۔ عمران خان اور طاہر القادری ملکی ترقی نہیں دیکھنا چاہتے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کو 2018 ء تک کارکنوں کے بھاگ جانے کا خطرہ ہے ۔

(جاری ہے)

عمران خان کارکنوں کو ساتھ رکھنے کیلئے منفی سیاست کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان ریٹرننگ افسران اور عدلیہ کے خلاف باتیں کررہے ہیں۔

ق لیگ اداروں کا غلاف اوڑھ کر نئے روپے میں آنا چاہتی ہے۔ امن دشمنوں کو ناکام بنادیں گے۔ مسترد شدہ سیاستدان چھوٹی چھوٹی ریلیاں نکال رہے ہیں پاکستان کے عوام 11 مئی کے احتجاج کو مسترد کردیں گے۔ پاکستانی عوام مسلح افواج سے محبت کرتی ہے۔