یمنی فوج کی کاروائی، 30 سے زائد القاعدہ شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

پیر 5 مئی 2014 07:44

صنعا (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5مئی۔2014ء ) یمنی فوج نے ایک کارروائی کے دوران القاعدہ کے 30 سے زائد شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یمنی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ فوج نے صوبہ شبوا کے علاقے میفا میں تازہ کارروائی کی جس میں القاعدہ کے تقریباً 37 شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، وزارت دفاع کے مطابق میفا کے علاقے میں گزشتہ 6 روز سے فوج کی کارروائیاں جاری ہیں جب کہ جمعہ کے روز اسی علاقے میں کارروائی کے دوران القاعدہ کے 5 شدت پسندوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

شورش زدہ علاقے میں فوج کی اضافی نفری طلب کرلی گئی ہے جب کہ ایک ہفتہ کے دوران کارروائیوں میں القاعدہ کے 67 ارکان ہلاک جب کہ 20 سے زائد فوجی بھی مارے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :