اسپین میں قدیمی طرز کی زمینی جنگ ، تلواروں، برچھیوں کے حملے

پیر 5 مئی 2014 07:47

بیلمونٹ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5مئی۔2014ء ) اسپین میں یورپی ممالک کی فوجوں میں زمینی جنگ چھڑ گئی، تلواروں اور برچھیوں کے تابڑتوڑ حملے کیے جار ہے ہیں ہوئے۔ دیکھنے والے پھربھی تالیاں بجاتے رہے۔ ایسا اس لئے ہوا کہ اسپین میں 14ویں صدی کا دور لوٹ آیا۔ ہاتھ میں تلواراور زرہ بکتر پہنے مختلف ممالک کی فوجوں نے ایک دوسرے پر حملہ بول دیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ مناظر کسی حقیقی جنگ کے نہیں بلکہ اسپین کے شہر بیلمونٹ میں واقعے قلعے کے ہیں جہاں قرون وسطیٰ کے دور سے مماثلت رکھنے والی جنگ کی بین الاقوامی چمپئن شپ منعقد کی گئی۔

15 سال سے منعقد کیا جانے والا یہ ٹورنامنٹ چودہویں اورپندرہویں صدی کے یورپ میں کھیلے جانے والے کھیل کی روایت کو زندہ رکھنے کی ایک کوشش ہے۔ 4 روزہ چمپئن شپ میں 16 ممالک سے آئے سپاہیوں نے شرکت کی۔