4برس میں بجلی کے بحران پر قابو پالیا جائے گا،غلام مرتضیٰ جتوئی،حکومت توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے بھرپور اقدامات کررہی ہے،میڈیا اورعوام سے خطاب

پیر 5 مئی 2014 07:39

پڈ عیدن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5مئی۔2014ء)صنعت و تجارت کے وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ جتوئی نے کہا ہے کہ 4برس میں بجلی کے بحران پر قابو پالیا جائے گا ۔حکومت توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے بھرپور اقدامات کررہی ہے۔

(جاری ہے)

پڈعیدن میں ریشم گلی میں جلسہ عام اور رئیس غلام شبیر کے عشائیہ اور معروف شخصیت اصغر علی ویسر کی رہائش گاہ پر میڈیا اورعوام سے خطاب کے دوران غلام مرتضیٰ جتوئی نے کہا کہ ضلع نوشہروفیروز میں انڈسٹریل زون قائم کئے جائیں گے تاکہ بیروزگاری کا خاتمہ کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ نوشہروفیروز میں ترقیاتی اسکیموں کے لئے وزیر اعظم پاکستان سے سالانہ1ارب روپے مانگے گئے ہیں اس موقع پر رئیس شبیر راجپر،مفتی عبدالرزاق آرائیں،عبدالحکیم آرائیں،اصغر ویسر و دیگر نیشنل پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :