اعظم ہوتی کے اہلیہ شمیم کیانی کا 11 مئی کو تحریک انصاف کے احتجاجی دھرنے میں وفد کے ہمراہ شرکت کا فیصلہ،شوہر کے خلاف آواز اٹھائیں گی

پیر 5 مئی 2014 07:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5مئی۔2014ء) عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر اعظم ہوتی کے اہلیہ شمیم کیانی کا 11 مئی کو ایک بڑے وفد کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف احتجاجی دھرنے میں شرکت کا فیصلہ ۔ احتجاجی دھرنے میں وہ سینیٹر اعظم کے خلاف آواز اٹھا ئیں گئیں ۔ اتوار کے روز بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ پاکستان میں احتجاج کرنا سیاسی پارٹیوں کا جمہوری حق ہے۔

جمہوریت کی مضبوطی کے لیے سیاسی جماعتوں کے قائد ین کو آواز اٹھانی چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ پی ٹی آئی کے احتجاجی دھرنے میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ اور بڑے وفد کے ساتھ شرکت کروں گی۔ الیکشن میں ہونے والی دھاندلیوں پر آواز اٹھا نا ہر شہری کا آئینی حق ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ سینیٹر اعظم ہوتی نیب کے سزا یافتہ ہیں اور غیرقانونی طریقے سے سینیٹر بن گئے ہیں ۔ پاکستان میں ان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہورہی کیونکہ ہمارے ملک میں چھوٹے کے لیے اورقانون اور بڑے آدمی کے لیے اور قانوں موجود ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ پی ٹی آئی کے احتجاجی دھرنے میں اپنے حق کے لیے آوازبھی اُٹھاوٴں گی۔

متعلقہ عنوان :