فیصل آباد،درندہ صفت نوجوان کی ذہنی طور پر معذور لڑکی سے زیادتی

پیر 5 مئی 2014 07:44

فیصل آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5مئی۔2014ء)درندہ صفت نوجوان کی ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی، تفصیلات کے مطابق مکوآنہ مائی مستانی کے رہائشی منصب علی کی تیس سالہ بیٹی زینب بی بی کو اس کا ہمسایہ پچیس سالہ زعیم عباس اپنے ماموں جعفر کے گھر لے گیا یہاں پر ممانی صائمہ بی بی کی معاونت سے زینب بی بی جوکہ ذہنی طورپر معذور ہے ،زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزمان اس واقعہ کے بعد گھر کو تالے لگاکر فرار ہوگئے، ایس ایچ او تھانہ کھرڑیانوالہ نے تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا لیکن کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی، واقعہ کے خلاف اہل علاقہ نے احتجاج کیااورملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :