پاکستانی نژ اد برطانوی باکسر عامر خان نے امریکی با کسر لوئی کولازو کو شکست دے دی ، عامر خان نے 106 کے مقابلے میں 117 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی

پیر 5 مئی 2014 07:36

لاس ویگاس(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5مئی۔2014ء)سابق عالمی چیمپین باکسر عامر خان نے ویلٹر ویٹ ڈیبیو پر امریکا کے لوئس کولازو کو شکست دے دی، پاکستانی نژ اد برطانوی باکسر نے106 کے مقابلے میں 117 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی۔لاس ویگس میں دو سابق عالمی چیمپینز کا مقابلہ عامر خان بمقابلہ لوئس کولازو ہوا۔ پاکستانی نژ اد برطانوی باکسر پورے میچ میں حریف پر حاوی رہے۔

(جاری ہے)

نویں روانڈ میں کولازو کو برتری حاصل ہوئی تو دسواں راونڈ عامر خان کے نام رہا۔12ویں اور فائنل راونڈ تک دونوں باکسرز نے ہمت نہ ہاری لیکن جیوری کے فیصلے کے مطابق عامر خان نے ویلٹر ویٹ ڈیبیو پر فتح سمیٹی۔اس کامیابی کے بعد عامر خان کے چیمپین فلائیڈ مے ویدر سے مقابلے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔میچ کے بعد فاتح باکسر کا کہنا تھا کہ انہوں نے کولازو کو شکست دینے کے لئے سخت ٹریننگ کی۔