وفاقی حکومت نے سابق صدر پرویز مشرف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے سے انکار کردیا‘ حکومت نے سندھ ہائی کورٹ میں جواب جمع کرادیا

منگل 6 مئی 2014 08:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6مئی۔ 2014ء) وفاقی حکومت نے سابق صدر پرویز مشرف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے سے انکار کردیا حکومت نے سندھ ہائی کورٹ میں جواب جمع کرادیا۔

(جاری ہے)

وفاقی حکومت نے سندھ ہائی کورٹ کو لکھے گئے اپنے خط میں کہا ہے کہ پرویز مشرف چار اہم مقدمات میں نامزد ہیں اور ان پر مقدمات چل رہے ہیں ان پر سنگین غداری کا مقدمہ بھی ہے جس کی سزا سزائے موت ہے‘ خصوصی عدالت میں ان پر فرد جرم بھی عائد کی جاچکی ہے ای سی ایل سے نام نکالنے کا اختیار حکومت نے سپریم کورٹ کو دیا ہے لہذا پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست مسترد کی جائے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے احکامات سپریم کورٹ نے دیئے ہیں سندھ ہائی کورٹ کو اس حوالے سے درخواست قبول نہیں کرنی چاہیے اور نہ ہی ان کو اس کیس کی سماعت کرنے کا اختیار ہے وفاقی حکومت کی جانب سے جواب ڈپٹی اٹارنی جنرل زاہد خان نے جمع کرایا اور کاپی مشرف کے وکیل فروغ نسیم کو دے دی گئی ہے۔