وزیراعظم کی ہدایت پر لوڈ شیڈنگ کم سے کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں ‘ عابد شیر علی،پنجاب میں نادہندگان کے خلاف کارروائی کررہے ہیں‘ میڈیا سے گفتگو

منگل 6 مئی 2014 08:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6مئی۔ 2014ء) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی ہدایت پر لوڈ شیدنگ کم سے کم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے پنجاب میں نادہندگان کے خلاف کارروائی کررہے ہیں ماضی کی حکومتوں نے بجلی بحران کے خاتمے کیلئے کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مختلف شہروں میں اوسطاً آٹھ سے دس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے بھی بجلی کی طویل بندش کا سخت نوٹس لیا ہے انہوں نے کہا کہ صرف سندھ اور خیبرپختونخواہ کی بجلی کاٹنے کی بات درست نہیں ہے پنجاب میں بھی نادہندگان کے خلاف کارروائی کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے بجلی بحران کے خاتمے کیلئے سوائے کرپشن کے کچھ نہیں کیا لیکن اب صورتحال بہتر ہورہی ہے بجلی بحران پر لوگوں کو اکسانے والے بتائیں ہمارا پہلا سال ہے انہوں نے تو پانچ سال حکومت کی انہوں نے کیا کیا۔