خیبر ایجنسی میں نیٹو کنٹینرز پر فائرنگ ،2 افراد جاں بحق ، دو زخمی،فائرنگ کے بعد ملزمان ایک کنٹینر کو آگ لگا کر فرار‘ سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا

منگل 6 مئی 2014 08:19

خیبر ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6مئی۔ 2014ء)خیبر ایجنسی میں نامعلوم افراد کی نیٹو کنٹینر زپر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

واقعہ کے بعد ملزمان نے کنٹینر کو آگ لگا دی خاصہ دار فورس کے مطابق تحصیل جمرود کے علاقہ وزیر ڈنڈ میں نامعلوم افراد نے نیٹو کنٹینروں پر فائرنگ کردی جس سے کنٹینر ڈرائیوروں سمیت دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کے بعد ملزمان ایک کنٹینر کو آگ لگا کر فرار ہوگئے ،۔واقعے کی اطلاع پر پولیٹیکل حکام اور سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جاں بحق اور زخمی افراد کو پشاورمنتقل کردیا گیا جبکہ ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔