سوات، سیکورٹی فورسز او ر شدت پسندوں کے مابین جھڑپ دوسرے روز بھی جاری،سات شدت پسند ہلاک ،تین گرفتار ،ایک سیکورٹی اہلکار شہید

منگل 6 مئی 2014 08:19

سوات(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6مئی۔ 2014ء)سوات کے علاقہ سرسردارے اور اوزبکہ میں سیکورٹی فورسز او ر شدت پسندوں کے مابین جھڑپ دوسرے روز جاری ،دوروزہ جھڑپو ں میں سات شدت پسند ہلاک اور تین گرفتار کرلئے گئے جبکہ ،ایک سیکورٹی اہلکار شہید ہو گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سوات کے دور افتادہ پہاڑی علاقوں سرسردارے اور اوزبکہ میں سکورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے مابین جھڑپیں دوسرے رو ز بھی جاری ہے اور دوروزہ جھڑپوں میں مبینہ طور پر سات شدت پسند جاں بحق ہوگئے ہیں زرائع ہوگئے ہیں پہلے روز چار جبکہ دوسرے روز تین شدت پسند جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ تین شدت پسند گرفتار بھی کئے جاچکے ہیں جن میں ایک زخمی اور دو صحیح حالت میں گرفتار کئے گئے ہیں زرائع کے مطابق ایک فوجی جوان بھی جھڑپ میں شہید ہوچکا ہے زرائع کے مطابق علاقے میں مزید شدت پسندوں کے موجودگی کی اطلاع ہے اور اُن کے خلا ف اپریشن جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :