11مئی کوتحریک کے آغازپرچارٹردیں گے ،انصاف کے حصول تک تحریک جاری رہے گی ،عمران خان،ایسے انتخابات سے بہترہے کہ ملک میں بادشاہت قائم کرلیں ،نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 6 مئی 2014 08:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6مئی۔ 2014ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ 11مئی کوتحریک کے آغازپرچارٹردیں گے ،انصاف کے حصول تک تحریک جاری رہے گی ،ایسے انتخابات سے بہترہے کہ ملک میں بادشاہت قائم کرلیں ۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 2013ء میں افتخارچوہدری پراعتمادکیاتھاجوان کی سب سے بڑی غلطی تھی ،افتخارچوہدری انتخابات میں دھاندلی کرانے کاخودحصہ تھے ۔

انہوں نے کہاکہ 11مئی کوہونیو الے انتخابات میں بھی گنتی جاری تھی کہ میاں صاحب تقریرکرنے آگئے وہ کہہ رہے تھے کہ انہیں اکثریت چاہئے وہ انتخابات میں کامیاب ہوچکے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کے خلاف 11مئی سے تحریک شروع کریں گے ،ہم گیارہ مئی کواپناچارٹردیں گے اورپھرہماری تحریک انصاف ملنے تک جاری رہے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہمارامقصدیہ ہے کہ ملک میں آئندہ انتخابات صاف اورشفاف ہوں اگرایسے انتخابات دوبارہ کرانے ہیں تواس سے بہترہے کہ بادشاہت قائم کرلیں اورمیاں صاحب کے بعدان کی اولاداس منصب پربیٹھ جائے ۔

انہوں نے ایک پرعوام سے جنگ اورجیوکے بائیکاٹ کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ میرشکیل الرحمن دبئی میں بیٹھ کرملکی فیصلے کررہے ہیں وہ میرشکیل الرحمن سے جنگ کیلئے تیارہیں۔

متعلقہ عنوان :