کراچی ائیر پورٹ پر اسلام آباد جاتے ہوئے امریکی شہر کے سامان سے نائن ایم ایم پستول کی 15گولیاں اور میگزین برآمد،پولیس کے حوالے کردیا گیا

منگل 6 مئی 2014 08:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6مئی۔ 2014ء)کراچی ائیر پورٹ پر اسلام آباد جاتے ہوئے امریکی شہری جوئیل کوکس (joel cox) کے سامان سے نائن ایم ایم پستول کی 15گولیاں اور میگزین برآمد کرلیا ہے ، جس پر اے ایس ایف کے عملے نے جوئیل کوکس نامی شخص کو ائیر پورٹ پولیس کے حوالے کردیا۔پولیس کے مطابق ملزم پیر کی شام پی آئی اے کی فلائٹ نمبر PK308 کے ذریعے اسلام آباد جارہا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزم کا پاسپورٹ اورسامان اپنے قبضے میں لے کر مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔پولیس کے مطابق پولیس نے اعلی حکام کو اطلاع کردی ہے جب کہ واقعہ کی مزید تفتیش بھی شروع کر دی گئی ہے ۔پولیس کے مطابق تفتیش کے بعد ہی معلوم ہوسکے گا کہ ملزم کس مقصدکیلئے اسلام آباد جارہا تھا اور اسکے سامان میں ممنوعہ بور کی پستول کی گولیاں کیوں موجود تھی ۔

متعلقہ عنوان :