افغانستان‘ دو مختلف حملوں میں 7 پولیس اہلکار اور دو مقامی رہنماؤں سمیت ‘ نو افراد ہلا ک جبکہ پانچ خود کش حملہ آور بھی ہلاک

منگل 6 مئی 2014 07:56

کابل (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6مئی۔ 2014ء) افغانستان میں دو مختلف حملوں میں سات پولیس اہلکاروں اور دو مقامی رہنماؤں سمیت نو افراد جبکہ پانچ خود کش حملہ آور بھی ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق میڈیا رپورٹ کے مطابق ضلعی گورنر عبدالرؤف کاکڑ نے بتایا کہ گورزیوال میں شدت پسندوں نے ایک سکیورٹی چوکی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں چھ پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شدت پسندوں کے اسی گروپ نے علی الصبح مسجد کے نزدیک حکومت نواز رہنما ہلاک ہوگئے حکام کا کہنا ہے کہ صوبے میں دونوں واقعات کی تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں ۔ ادھر صوبہ نمروز کے پولیس سربراہ کرنل عبدالرحیم نے کہا ہے کہ ضلع دیلازام میں انٹیلی جنس دفتر کے باہر خود کش حملہ آور نے اس وقت دھماکہ خیز مواد سے بھری کار کو دھماکے سے اڑا دیا جب وہ زبردستی عمارت کے اندر داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے کہ اس موقع پر سکیورٹی اہلکاروں نے انہیں روکنے کی کوشس کی تاہم انہوں نے کار کو دھماکے سے اڑا دیا۔ دھماکے میں پانچ خود کش حملہ آور اور ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا جبکہ متعدد افرد زخمی بھی ہوئے۔

متعلقہ عنوان :