کولکتہ: ذہنی مریضہ نے پانچ سالہ بچے کا گلا گھوٹھنے کے بعد خود کشی کرلی

منگل 6 مئی 2014 07:56

کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6مئی۔ 2014ء) بھارت کے شہر کولکتہ میں ایک ماں نے اپنے پانچ سالہ بچے کا گلا گھوٹنے کے بعد خود کشی کرلی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بیالیس سالہ ذہنی مریضہ قبحیانی چوہدری نے پیغام میں لکھا ہے کہ اس کی موت کی وہ خود ذمہ دار ہے اس کا بچہ ابھی چھوٹا ہے اور وہ ماں کے بغیر بہت متاثر ہوتا اس وجہ سے میں اس کو اپنے ساتھ لے جارہی ہوں ۔

(جاری ہے)

قبجانی چوہدری نے اس واقعہ کی اطلاع قریبی پولیس سٹیشن کو دی پولیس کی تحقیقات میں انکشاف ہورہا ہے کہ اپنے بچے کو مارنے کے بعد قبجانی نے اپنے گلے اور نبض کو چھری کے ذریعے کاٹ لیا پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق جرم کا ارتکاب ہوا ہے پولیس اس بارے میں مزید تفیش کررہی ہے ۔