تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی قیصر جمال کی رکنیت معطل ، الیکشن ٹربیونل نے دھاندلی کی درخواست منظورکرتے ہوئے این اے 47میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دیدیا

منگل 6 مئی 2014 08:12

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6مئی۔ 2014ء) الیکشن ٹربیونل نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی قیصر جمال کی رکنیت معطل کردی ، حلقہ این اے 47 میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی قیصر جمال حلقہ این اے 47 ٹرائبل ایریا سے منتخب ہوئے تھے ان کی کامیابی کو آزاد امیدوار عابد الرحمن نے ان کی کامیابی کو الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کرتے ہوئے دھاندلی کا الزام لگایا تھا جس پر الیکشن ٹربیونل نے ان کی درخواست منظور کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی قیصر جمال کی رکنیت معطل کردی اور حلقہ این اے 47 میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دے دیا ہے ۔