لاہور سمیت پنجاب کے دس شہروں میں سہ روزہ پولیو مہم کا آغاز ہوگیا

منگل 6 مئی 2014 08:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6مئی۔ 2014ء)لاہور سمیت پنجاب کے دس شہروں میں سہ روزہ پولیو مہم کا آغاز ہوگیا،گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

لاہور سمیت پنجاب کے دس شہروں میں باون لاکھ چوبیس ہزار آٹھ سو اکتالیس بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیاجبکہ لاہور میں سات لاکھ تہتر ہزار چار سو چالیس بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے۔چونتیس ہزار سے زائد ٹیمیں گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہی ہیں جبکہ شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی پولیو کے قطرے پلانے کیلئے ٹیمیں موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :