ہاکی فیڈریشن نے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، رانا مجاہد،حکومت سے آنے والے بجٹ میں ہاکی کے فروغ کے لئے 50کروڑ روپے مختص کرنے کی درخواست کی، ٹیم مینجمنٹ اور سلیکٹرز کو تنخواہیں بھی دی جائیں گی، میڈیا سے گفتگو

منگل 6 مئی 2014 07:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6مئی۔ 2014ء)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری رانا مجاہد کا کہنا ہے کہ فیڈریشن نے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

کراچی کے ہاکی کلب آف پاکستان اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا مجاہد نے بتایا کہ کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کی بحالی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیم مینجمنٹ اور سلیکٹرز کو تنخواہیں بھی دی جائیں گی۔ رانا مجاہد کے مطابق حکومت سے آنے والے بجٹ میں ہاکی کے فروغ کے لئے 50کروڑ روپے مختص کرنے کی درخواست کی ہے۔ رانا مجاہد نے مزید کہا کہ اگر فنڈز نہ ملے اور گرانٹ مختص نہ کی گئی تو کھلاڑیوں اور سلیکٹرز کو یومیہ الاؤنس پر ہی کام کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :