گیارہ مئی کا احتجاج جمہوریت کو بہتر بنانے کے لئے کر رہے ہیں نہ کہ توڑ پھوڑ یاانتشار پھیلانا ہے ،عمران خان ،مخالفین کہہ رہے ہم جمہوریت کو ڈی ریل کر رہے ہیں تحریک انصاف فوج کی گیم کھیل رہی ہے کہ کس کے کہنے پر احتجاج ہو رہا ہے میں ان پر واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ ایک سال پہلے میں اسپتال میں داخل تھا تو اس وقت کہہ دیا تھا کہ الیکشن کو قبول کیا ہے کہ نہ دھاندلی کو، گیارہ مئی کو آپ سب نے پاکستان کو بچانے کے لئے نکلنا ہے جس ملک کے اندر ایک سال کے اندر چار حلقے مانگے تھے کہ انکا احتساب کر دیں ، میڈیاہاؤس کا مالک دوبئی میں بیٹھ کہ جتنا جھوٹ بولے گا میں قوم کے سامنے اتنا ہی سچ بولوں گا وہ مجھے بلیک میل نہیں کر سکتے نہ ڈروں گا نہ جھکوں گا بلکہ مقابلہ کر کے دکھاؤں گا ، پارٹی عہدیداران سے خطاب