وزیراعظم نواز شریف سے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ملاقات،طالبان کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے تبادلہ خیال

بدھ 7 مئی 2014 07:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7مئی۔2014ء) وزیراعظم محمد نواز شریف سے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ملاقات ، طالبان کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز وزیراعظم محمد نواز شریف سے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی اور ملاقات میں چوہدری نثار علی خان نے نواز شریف کو طالبان کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کی پیش رفت سے آگاہ کیا جبکہ کراچی آپریشن سمیت ملک کی مجموعی صورتحال اور دیگر علاقوں میں آپریشن کے حوالے سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا ۔