پیپلز پارٹی دور اقتدار میں پی آئی اے کو من پسند افراد بھرتی کرنے سے بازرہتی تو ائر لائن کا خسارہ 38ارب تک نہ جاتا ، شیخ آفتاب احمد،جہازوں کے لیے 19 ہزار سٹاف ہے جو کہ زیادتی ہے پی آئی اے کے سیلز آفس بند کرنے کے فیصلہ پر حکومت نظر ثانی کرے گی، توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب

بدھ 7 مئی 2014 07:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7مئی۔2014ء) وزیر مملکت برائے کابینہ انچارج شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ پیپلز پارٹی دور اقتدار میں پی آئی اے کو من پسند افراد بھرتی کرنے سے بازرہتی تو ائر لائن کا خسارہ 38ارب تک نہ جاتا ،35جہازوں کے لیے 19 ہزار سٹاف ہے جو کہ زیادتی ہے پی آئی اے کے سیلز آفس بند کرنے کے فیصلہ پر حکومت نظر ثانی کرے گی ، ن خیالات کا اظہار منگل کو قومی اسمبلی میں پی آئی اے کے سیلز آفس بند کرنے کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب میں وزیر مملکت شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ پی آئی اے عرصہ دراز سے تنزلی کا شکار ہے 1992ء میں پانچ ارب روپے خسارہ تھا اس کے بعد سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں خسارہ دو ارب روپے تھا جبکہ اب 138ارب روپے پہنچ چکا ہے انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے 35طیارے جس میں 25 اپریشنل ہیں اور 9طیارے کھٹارہ بن چکے ہیں انہوں نے کہا کہ 35طیاروں کے لیے 19ہزار سے زائد ملازمین ہیں اور پی آئی اے کو مسلسل نقصان ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے سیلز آفس بندش کے فیصلے پر حکومت نظر ثانی کرے گی حکومت ملک میں بے روزگاری نہیں چاہتی انہوں نے کہا کہ حیدر آباد میں سیلز آفس بند کرنے کا معاملہ رکوا دیا ہے اور حکومت پی آئی اے کی پروازیں بڑھانے پر یقین رکھتی ہے

متعلقہ عنوان :