جرمنی، عیش پرست ماں نے نوزائیدہ بچہ قتل کردیا

بدھ 7 مئی 2014 07:30

برلن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7مئی۔2014ء) جرمنی میں عیاش ماں نے اپنی زندگی کی راہ میں رکاوٹ جان کراپنے بچے کو پیدا ہونے کے آدھے گھنٹے بعد قتل کردیا اور لاش دریا میں پھینک کر خود ڈسکو کلب چلی گئی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست بویریا کے شہر ریگنسبرگ کی نادین کوئنیگ نامی 20 سالہ لڑکی نے ایک بچے کو جنم دیا جس کا اس کے والدین کو بھی علم نہ تھا، پیدائش کے آدھے ہی گھنٹے بعد اس نے اپنے بچے کو چھری سے گلا کاٹ کر قتل کردیا اور اس کی لاش دریا میں پھینک کر ڈسکو کلب چلی گئی، پولیس نے بچے کی لاش ملنے کے بعد شواہد کی مدد سے خاتون کو حراست میں لیا ۔

قاتل لڑکی کا کہنا تھا کہ اسے خدشہ تھا کہ وہ جس طرح کی عیش و عشرت سے بھرپور زندگی گزار رہی ہے مستقبل میں اس کا بچہ اس میں رکاوٹ بن سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :