حماس نے غزہ میں اسیر فتح کے 6 قیدی رہا کر دئیے

بدھ 7 مئی 2014 07:31

غزہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7مئی۔2014ء ) حماس نے اپنی حریف سیاسی جماعت 'فتح' کے چھے قیدیوں کو جذبہ خیر سگالی کے طور پر رہا کر دیا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق اسیران فتح کی رہائی، حماس اور فتح کے درمیان حالیہ دنوں میں طے پانے والے مفاہمتی معاہدے کے نتیجے میں عمل میں آئی۔

(جاری ہے)

حماس کے سکیورٹی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ رہائی پانے والے فتح کے اسیر کارکن سکیورٹی جرائم کی پاداش میں قید تھے، جبکہ فتح کے اعلی حکام کے مطابق اب بھی حماس کی جیلوں میں ان کے چالیس کے قریب کارکن موجود ہیں رہائی فلسطینی صدر اور فتح کے رہنما محمود عباس اور حماس کے جلاوطن رہنما خالد مشعل کے درمیان دو ہفتے قبل مفاہمتی معاہدے پر دستخط کے بعد عمل میں آئی۔

دونوں رہنماوں نے گذشتہ روز بھی قطر کے دارلحکومت دوحہ میں ملاقات کی تھی۔فلسطینی وزیر اعظم اسماعیل ھنیہ کے سیکیورٹی ایڈوائزر عیسی نشار کانے مطالبہ کیا کہ فلسطینی صدر اور فلسطینی اتھارٹی بھی مفاہمتی معاہدے کے حق میں مثبت ماحول بنائیں اور اس اپنے سیکیورٹی اداروں کو حماس مخالف کارروائیوں سے باز رکھیں۔ بقول عیسی نشار صدر محمود عباس کو بھی ایسے ہی اقدامات کر کے مفاہمتی معاہدے کا جواب دینا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :