بیلجیئم ،بیروز گار خاتون نے اپنے دو بیٹوں کو ٹب میں ڈبو کرہلاک کردیا

بدھ 7 مئی 2014 07:33

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7مئی۔2014ء)بیلجیئم کی ایک بے روز گار خاتون نے ، جس کا شوہر حال ہی میں روز گار سے محروم ہو گیا تھا ، اپنے بچوں کے مستقبل کے بارے میں فکر مند ہونے کی وجہ سے اپنے دو اور چھ سال کے دو بیٹوں کو نہانے والے ٹب میں ڈبو دیا ۔یہ بات پراسیکیوٹرز کے دفتر نے بتائی ہے ۔نمورشہر کے پبلک پراسیکیوٹرفلپ ڈولائیو نے خبررساں ایجنسی بیلگا نیوز ایجنسی کو بتایا کہ وہ شدید مالیاتی صورتحال کی وجہ سے انتہائی پریشان تھی اور کہا کہ یہ واحد حل ہے کہ جب اس کے بچے جوان ہوں تو وہ ناخوش ہوں۔

(جاری ہے)

اس خاتون نے ، جو 1987ء میں پیدا ہوئی ،بچوں کو پانی کے ٹب میں ڈبونے سے قبل اتوار کو اپنے شوہر کے گھر سے جانے کے بعد ان دونوں کو نیند آور گولیاں کھلا دیں۔پراسکیوٹرز کے دفتر کے مطابق اس خاتون نے پانی کے ٹب میں ان کو غوطے دینے کے بعد بستر پر لیٹا دیا۔جب اس کا شوہر واپس آ یا تو اس نے اپنے شوہر کو بتایا کہ بچے سو رہے ہیں ، انہوں نے رات ٹی وی دیکھتے ہوئے اکٹھے گزاری ، اتوار کو اس کے شوہر کو پتہ چلا کہ بچے فوت ہو چکے ہیں ۔اس کو گزشتہ روز بچوں کو ہلاک کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا۔