روہڑی ، 70 سالہ بوڑھے نے 11 سالہ بچی سے بیاہ رچالیا

بدھ 7 مئی 2014 07:27

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7مئی۔2014ء ) روہڑی میں 8 بچوں کے باپ 70 سالہ ضعیف شخص نے 11 سالہ معصوم بچی سے شادی رچالی ، محلے والوں کی شکایت پر پولیس نے بچی کو تحویل میں لے کر بوڑھے کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق 2 ماہ قبل 70 سالہ ہدایت اللہ میرانی نے اپنی بیٹی کا رشتہ 11 سالہ سمیرہ کے بھائی طارق سے کروایا اور بدلے میں خود سمیرہ سے شادی کرلی۔ شادی کے بعد محلے داروں کی شکایت پر پولیس نے چھاپہ مارکر سمیرہ کو اپنی تحویل میں لے کر طبی معائنہ کروایا جس کی رپورٹ 3 روز بعد آئے گی۔پولیس نے ہدایت اللہ کو گرفتار تو کرلیا اس موقع پر ہدایت اللہ کا کہنا تھا کہ اس نے رواج کے مطابق وٹہ سٹہ میں شادی کی ہے اور اس پر اسے کوئی شرمندگی نہیں۔