فیصل آباد،پسند کی شادی نہ کروانے پر نوجوان کا اپنے گھر والوں کے ساتھ جھگڑا،غصہ میں آکر گھرکاسامان باہر پھینک دیا،سامان کے ساتھ قرآن مجید کی بے حرمتی پراہل علاقہ کے عوام مشتعل ہوگئے، نوجوان پر تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا

بدھ 7 مئی 2014 07:29

فیصل آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7مئی۔2014ء)پسند کی شادی نہ کروانے پر نوجوان کا اپنے گھر والوں کے ساتھ جھگڑا،غصہ میں آکر گھرکاسامان باہر پھینگ دیا،سامان کے ساتھ قرآن مجید کی بے حرمتی پراہل علاقہ کے عوام مشتعل ہوگئے نوجوان پر تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا،تفصیلات کے مطابق تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ ڈوگر چوک رہائشی عالی نامی نوجوان کا اپنی بہن سے اپنی پسند کی شادی نہ کروانے پر جھگڑاتھانوجوان نے غصہ میں آکر گھرکاسامان باہر پھینگ دیا۔

(جاری ہے)

سامان میں قرآن مجید بھی تھا،جوکہ قریب ہی گندے پانی جا گرا،جب محلہ داروں نے قرآن مجید کی بے حرمتی کا علم ہو تو اہل محلہ نے ملزم کو زدکوب کرنے بعد پولیس کے حوالے کردیا،مقامی پولیس نے ملزم کی بہن حمیدبی بی کی درخواست پرزیر دفعہ 395/B کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :