پاکستان کے سابق فاسٹ بالر اور کپتان وقار یونس کو ایک بار پھر قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا ،باقی عہدوں کیلئے تقرریاں بعد میں کی جائینگی ، وقار یونس کو آئندہ 2 سا ل کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا ییڈ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ، پاکستان کرکٹ بورڈ کی 3 رکنی ٹیم نے کیا ،میرا اولین مقصد ورلڈ کپ کے لئے ٹیم کو تشکیل دینا ہے،قوم کو مایوس نہیں کرونگا ، وقار یونس

بدھ 7 مئی 2014 07:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7مئی۔2014ء) پاکستان کے سابق فاسٹ بالر اور کپتان وقار یونس کو ایک بار پھر قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے، باقی عہدوں کیلئے فیصلہ بعد میں کیا جائے گا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وقار یونس کو آئندہ 2 سا ل کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا ییڈ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی 3 رکنی ٹیم نے کیا جس میں معین خان، انتخاب عالم اور ہارون الرشید شامل تھے۔

(جاری ہے)

وقار یونس کا اس موقع پر کہنا تھا کہ انہیں خوشی ہے کہ پی سی بی نے ان کا انتخاب قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر کیا اورمیرا اولین مقصد ورلڈ کپ کے لئے ٹیم کو تشکیل دینا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ نے میرے اوپر جو بھاری ذمہ داری عائد کی ہے اس پر میں قوم کو مایوس نہیں کروں گا، کوشش کروں گا کہ اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کروں۔ پی سی بی کے باقی عہدوں کی تشکیل کا فیصلہ بعد میں کیاجائے گا ۔واضح رہے کہ وقار یونس اس سے قبل بھی قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ کے فرائض انجام دے چکے ہیں، انہوں نے مئی 2011 میں ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفی دے دیا تھا، وقار یونس 87 ٹیسٹ اور 262 ایک روزہ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔