برطانوی عدالت نے سابق لیگ سپنر دانش کنیریا پر تاحیات پابندی کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے ان کی اپیل مسترد کر دی، دانش کنیریا سپاٹ فکسنگ کے الزام میں اپنی ہی بے گناہی کے ثبوت عدالت میں پیش نہیں کر سکے ۔ ان پر پابندی کا فیصلہ برقرار رہے گا ، انگلش بورڈ کو دو لاکھ برطانوی پاؤنڈ بھی ادا کرنے ہوں گے،برطانوی عدالت کا فیصلہ،اپیل مسترد ہونے پر مایوسی ہوئی ہے ،آئندہ کا لائحہ عمل تفصیلی فیصلے کے بعد کر وں گا، کنیریا

بدھ 7 مئی 2014 07:25

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7مئی۔2014ء)برطانوی عدالت نے سابق لیگ سپنر دانش کنیریا پر تاحیات پابندی کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے ان کی اپیل مسترد کر دی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سپاٹ فکسنگ کے الزام میں برطانوی عدالت نے پاکستان کے سابق لیگ سپنر دانش کنیریا پر تاحیات پابندی عائد کی تھی جس پر دانش کنیریا نے برطانوی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی جس میں انہوں نے انگلش بورڈ کی جانب سے لگائی جانیوالی پابندی کو بلا جواز قرار دیا تھا ۔

برطانوی عدالت نے یہ کہتے ہوئے ان کی اپیل کو مسترد کر دیا ہے کہ دانش کنیریا سپاٹ فکسنگ کے الزام میں اپنی ہی بے گناہی کے ثبوت عدالت میں پیش نہیں کر سکے ۔لہذا ان پر پابندی کا فیصلہ برقرار رہے گا اور انگلش بورڈ کو دو لاکھ برطانوی پاؤنڈ بھی ادا کرنے ہوں گے ۔برطانوی عدالت کی جانب سے اپیل مسترد ہونے پر دانش کنیریا نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اپیل مسترد ہونے پر مایوسی ہوئی ہے آئدہ کا لائحہ عمل تفصیلی فیصلے کے بعد کریں گے۔