لاہورہائی کورٹ نے این اے 122 میں ووٹوں کے ریکارڈ کی دوبارہ جانچ پڑتال کیس کی سماعت،تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی عدالت میں پیشی کے موقع پر کارکنوں کے شوروغل اور دھکم پیل پر چیف جسٹس عدالت سے اٹھ کر چیمبر میں چلے گئے، واقعہ پر عمران خان سے تحریری وضاحت طلب کر لی ،کیس کی مزید سماعت بارہ مئی تک ملتوی ،چار حلقوں میں دھاندلی سے متعلق شکایات پر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا،عمران خان ، اگر کسی کو خیبر پختون خوا کے کسی بھی حلقے میں شکایت ہے تو وہاں دوبارہ ووٹنگ کرانے کیلئے تیار ہیں‘ نواز حکومت چار حلقوں میں دوبارہ گنتی سے ڈرتی ہے ‘ہماری تحریک روکنے کی کوشش کی گئی تو نواز حکومت نہیں بچے گی ‘ پریس کانفرنس سے خطاب
جمعرات 8 مئی 2014 07:55
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8مئی۔2014ء)لاہورہائی کورٹ نے این اے 122 میں ووٹوں کے ریکارڈ کی دوبارہ جانچ پڑتال کیس کی سماعت۔تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی عدالت میں پیشی کے موقع پر کارکنوں کے شوروغل اور دھکم پیل پر چیف جسٹس عدالت سے اٹھ کر چیمبر میں چلے گئے واقعہ پر عمران خان سے تحریری وضاحت طلب کر لی گئی۔ کیس میں پیشی کے لیے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی لاہور ہائیکورٹ آمد کے موقع پر کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی جنھوں نے عمران خان کے حق اور جیو کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
سماعت کے موقع پر کارکنوں نے کمرہ عدالت میں گھسنے کی کوشش کی تو سیکیورٹی اہلکاروں نے انھیں روکاجس پر ہنگامہ آرائی ہوئی اور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی عدالت کے دروازے کو جزوی نقصان بھی پہنچا۔(جاری ہے)
چیف جسٹس نے واقعہ پر اظہار برہمی کرتے ہوئے سماعت ادھوری چھوڑ کر چیمبر میں چلے گئے جس کے بعد عمران خان بھی واپس چلے گئے۔عدالت نے کیس کی دوبارہ سماعت کرتے ہوئے ہنگامہ آرائی پر عمران خان سے تحریری وضاحت طلب کر لی عدالت نے قرار دیا کہ عمران خان سیاستدان ہیں جن کے ساتھ عوام کا آنا معمول کی بات ہے تاہم کسی کو بھی عدالتی احترام اور وقار کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
عدالت کا کہنا تھا کہ عمران خان کو توہین عدالت کا نوٹس تو نہیں دیا جاتا تاہم انھیں تمام واقعہ پر تحریری وضاحت دینا ہو گی جس کے بعد ہی کیس کی مزید سماعت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت بارہ مئی تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ ادھرتحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ان کے چار حلقوں میں دھاندلی سے متعلق شکایات پر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا، انہوں نے پیشکش کی کہ اگر کسی کو خیبر پختون خوا کے کسی بھی حلقے میں شکایت ہے تو وہ وہاں دوبارہ ووٹنگ کرانے کیلئے تیار ہیں۔لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں دھاندلی کی گئی،اور نتیجہ بدل دیا گیا، جبکہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے ان کی درخواست کیخلاف حکم امتناع لیا گیا۔انہوں نے کہاکہ لوگوں کا پیسہ ضائع کرنا اور عوام کا مینڈیٹ چرانا الیکشن نہیں، وہ عدلیہ کا احترام کرتے ہیں، عدلیہ کیخلاف کسی بھی کارروائی کی تحریک انصاف مخالفت کرے گی‘ہم خیبر پختونخوا کے ہر حلقے میں دوبارہ ووٹنگ کیلئے تیار ہیں، آئندہ الیکشن بھی ایسے ہی ہوئے تو حصہ نہیں لیں گے‘عمران خان نے کہا کہ11مئی کو اپنا ایجنڈہ دیں گے۔ تحریک شروع ہوگئی تو نواز حکومت نہیں سنبھال سکے گی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز حکومت چار حلقوں میں دوبارہ گنتی سے ڈرتی ہے جبکہ ہم خیبر پختونخوا کے ہر حلقے میں دوبارہ ووٹنگ کے لئے تیار ہیں۔سربراہ تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ اگلے الیکشن بھی اسی طرح کے ہوئے تو پھر ہم جیسے لوگ حصہ نہیں لیں گے۔عمران خان نے مزید کہا کہ وہ کردار کشی سے نہیں ڈرتے اور کردار کشی کرنے والوں کا دبئی تک پیچھا کروں گا، ‘عمران خان نے کہاہے کہ 11 مئی کو انتخابات میں دھاندلی اور اپنے جائز مطالبات کیلئے بھرپور تحریک کا آغاز کرینگے، اب تحریک رکنے والی نہیں، حکومت نے ہماری تحریک اور احتجاج روکنے کی کوشش کی تو خود ان کی حکومت خطرے میں پڑ جائے گی۔ پریس کانفرنس میں کپتان نے سکسز اور باو نسز کا آزادنہ استعمال کیا۔ کپتان نے نواز حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ اب تحریک رکنے والی نہیں، ہمیں احتجاج سے روکا تو نواز حکومت خطرے میں پڑ جائے گی، ہماری تحریک روکنے کی کوشش کی گئی تو نواز حکومت نہیں بچے گی۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کا پیسہ اور مینڈیٹ چوری کرنا الیکشن نہیں، مینڈیٹ چوری کرنے والوں کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارر وائی ہونی چاہیئے، سابق چیف جسٹس آف پاکستان سے متعلق دیئے گئے بیانات پر کپتان نے ایک اور باو نسر پیش کیا، عمران خان کا کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس کی ناک کے نیچے ہونے والی دھاندلی پر قوم کو مایوسی ہوئی، ہم 11 مئی کو حتمی معرکہ ہوگا، 11 مئی کو پاکستان تحریک انصاف چارٹر آف ڈیمانڈ اور ٹائم فریم دے گی۔عدلیہ سے متعلق بیانات پر عمران خان نے صفائی میں کہا کہ ہم عدلیہ کی آزادی پر مکمل یقین رکھتے ہیں، عدلیہ کی آزادی کیخلاف کوئی کارروائی ہوئی تو بچاؤکیلئے سب سے آگے ہونگا، لوگوں کا پسیہ ضائع کرنا اور مینڈیٹ چوری کرنا الیکشن نہیں، دھاندلی سے آنے والی حکومت عوام کی خدمت نہیں کرسکتی، خیبر پختونخوا کے ہر حلقے میں دوبارہ گنتی کیلئے تیار ہوں، جیو ٹی اور اس کے مالک سے متعلق عمران خان کا کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمان میری کرداری کشی کی مہم چلا رہے ہیں، میں اس طرح کی مہم سے ڈرنے والا نہیں، میرشکیل الرحمان کاآخری دم تک مقابلہ کروں گا۔انہوں نے کہا اس حکومت نے کرپٹ ترین شخص کو صوبے کا قائم مقام وزیر اعلی بنایا، صرف اس پر ہی بس نہیں بعد ازاں اسے کرکٹ بورڈ کا سربراہ بھی بنا دیا گیا۔ پورا پاکستان انصاف چاہتا ہے،کیا50،50بارووٹ ڈالنے والوں کوسزانہیں دی جائیگی؟ عمران خان نے کہا کہ حکومت ہمارے لوگوں کو دھمکیاں دے رہی ہے، ہمیں احتجاج سے روکا گیا تو حکومت کے خلاف تحریک چلا دیں گے ، صرف پی ٹی آئی کے پاس اسٹریٹ پاور ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں ایک سال تک کہیں انصاف نہیں ملا ، ایسے الیکشن لڑنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے جس میں دھاندلی ہو۔ دھاندلی سے پاکستان کے سارے مسئلے منسلک ہیں ،کرپشن شروع ہی دھاندلی سے ہوتی ہے ، عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں ابھی تک 2008 ء کے مقدمات چل رہے ہیں ، الیکشن ٹربیونلزم اور انصاف کے ادارے فیل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افتخار چودھری سے مایوس تھا اور ہوں ، نجم سیٹھی جیو کا ملازم ہے اسے حکومت نے کرکٹ بورڈ کا ہیڈ بنا دیا ، دھاندلی کرنے والوں کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت سزا ہونی چاہئے ، سپیکر نے نو ماہ سے کس وجہ سے اسٹے آرڈر لیا ہوا ہے۔ سپیکر کی جانب سے اسٹے آرڈر لینا مفرور ہونے کے مترادف ہے،عمران خان نے کہا کہ یوتھ فیسٹول میں اخروٹ توڑنے پر اربوں روپے دیئے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ مشرف سمیت قانون سب کیلئے برابر ہونا چاہئے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
جمعرات 8 مئی 2014 کی مزید خبریں
-
پی سی بی نے نیوزی لینڈ کیخلاف ہوم سیریز کا شیڈول جاری کردیا ،سیریز 5نومبر سے 9دسمبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی ،سیریز میں 3 ٹیسٹ میچز ‘ پانچ ایک روزہ میچ اور ایک ٹی ٹونٹی میچ شامل ہے
-
پاکستانی ہاکی کو ترقی دینے کیلئے ویژن 2020 کے مطابق دو جونیئرز ٹیمیں بنائی جارہی ہیں جو آئندہ ہاکی ورلڈ کپ کھیلیں گی، رانا مجاہد ، امید ہے رواں سال وزیر اعظم قومی بجٹ میں قومی کھیل ہاکی کیلئے خطیر رقم ... مزید
-
سپریم کورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے نکالے گئے ملازمین کی بحالی کیلئے ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف دائر درخواست نمٹا دی ،معاملہ واپس اسلام آباد ہائیکورٹ بھجوادیا، دس روز میں فیصلہ کیا جائے‘ ... مزید
-
ٹینس اسٹار راجر فیڈر کے ہاں ایک مرتبہ پھر جڑواں بچوں کی پیدائش،جڑواں بیٹوں کی پیدائش معجزہ ہے ، مداحوں کو بتانے میں خوشی ہورہی ہے کہ فیملی میں دو مزید بچوں کا اضافہ ہوگیا ہے ، راجر فیڈر
-
اسٹیٹ بینک کے کھلاڑی کاشف صدیقی پر 2 سال کی پابندی عائد، ممنوعہ ادویات استعمال کرنے پر فیصلہ اینٹی ڈوپنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر کیا گیا، ترجمان پی سی بی
-
وزیراعظم نوازشریف آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے
-
ملتان ،ٹارگٹ کلنگ میں انسانی حقوق کے سربراہ راشدرحمان ایڈووکیٹ کوقتل کردیاگیا ، دوساتھی شدیدزخمی
-
سپریم کورٹ کی آئی جی اسلام آباد اورخیبرپختونخواہ کوسینیٹراعظم ہوتی کی اہلیہ کوتحفظ فراہم کرنے کی ہدایت
-
صدرممنون حسین کی چنیوٹ آمد،ضلعی انتظامیہ نے ہیلی پیڈکیلئے گندم کی تیارفصل کوآ گ لگادی
-
راولپنڈی،سی این جی گیس سٹیشن پر گیس فلنگ کے دوران گاڑی میں نصب سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، ایک شخص جاں بحق،دو شدید زخمی
-
صوبہ خیبر پختونخواہ کی کابینہ میں ردوبدل کا اصولی فیصلہ، ایک نئے وزیر کو شامل اور کئی وزراء کے محکمے تبدیل کئے جانے کا امکان ،سات وزراء کو محکمے سونپ دیئے گئے ، نوٹیفیکیشن جاری
-
این اے 202شکارپور ون کے 21پولنگ اسٹیشن پر ری پولنگ میں پیپلز پارٹی کے امیدوار آفتاب شعبان میرانی کامیاب قرار
-
عمران خان عدالتوں پرحملے کرکے اپنی مرضی کاانصاف چاہتے ہیں ،عابدشیرعلی،موصوف کے قول وفعل میں تضادموجودہے ،سابق صدرپرویزمشرف کوآئین کے مطابق سزاملے گی،نجی ٹی وی سے گفتگو
-
پشاورکے مینابازارمیں ہونے والے دھماکے میں تین افراد زخمی،ہنگوکے قریب درسمندمیں ہسپتال کے قریب بم دھماکہ ،پل کونقصان،ٹل میں مسلح افرادکی فائرنگ 2جاں بحق،رائیان سے لاش برآمد
-
سوات، طالبان کی بے دخلی کے باوجود بے یقینی کی صورتحال برقرار ،تعلیمی اداروں کے باہر سخت سکیورٹی سے طلبہ دباوٴ کا شکار ہیں، رپورٹ
-
عمران خان کی قیادت میں لاہورہائی کورٹ پرہلہ بولا گیا،اتنی بدتمیزی کی گئی کہ چیف جسٹس کو کمرہ عدالت سے جانا پڑا۔خواجہ سعد رفیق، دھرنے کے ذریعے عدلیہ پراثرانداز نہیں ہونا چاہئے، عمران کے پاس دھاندلی ... مزید
-
مولانا فضل الرحمن کو وفاقی وزیر کا درجہ دے دیا گیا ، کیبنٹ ڈویژن کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری
-
میرانشاہ: سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپ ، 5عسکریت پسند ہلاک
-
کنٹریکٹ ملازمین کی مدت ملازمت میں توسیع نہیں کی جارہی‘انوشہ رحمان، ٹیلیفون انڈسٹری کے واجبات 4 ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں‘ اسے نجکاری فہرست میں شامل کردیا ہے‘توجہ دلاؤ نوٹس پر جواب
-
کراچی اسٹاک مارکیٹ بجٹ سے قبل مسلسل تنزلی کی جانب گامزن ،کے ایس ای100انڈیکس28500کی سطح پر پہنچنے کے بعد 28300پوائنٹ پر واپس آگیا
-
افغانستان‘ امریکی فضائی حملے میں سات طالبان ہلاک‘ صدر حامد کرزئی کا لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقے کا دورہ ‘ متاثرین کو فوری ریلیف فراہم کرنے کی یقین دہانی
-
کینیا ،زہریلی شراب پینے سے 60 افراد ہلاک،درجنوں افراد تشویشناک حالت میں ہسپتالوں میں منتقل
-
موسمیاتی تبدیلی کے واضح شواہد کی نشاندہی‘ رپورٹ،’نشاندہی کیے جانے والے شواہد، اِس بات کی تصدیق کے لیے کافی ہیں کہ پچھلے 50 برس کے دوران، ہونے والی انسانی سرگرمیاں ہی بنیادی طور پر عالمی درجہ حرارت ... مزید
-
کابل‘ سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں میں‘ 7شدت پسند ہلاک‘ متعدد، زخمی
-
عراق میں بم دھماکے اور شیلنگ 9افراد ہلاک ، 51 زخمی
-
محصور شہر حمص سے باغیوں کا بسوں کے ذریعے انخلا شروع ہوگیا
-
بل کلنٹن کی سابقہ دوست مونیکا لیونسکی ایک مرتبہ پھر منظر عام پر آگئی ، کلنٹن کے ساتھ اپنے تعلقات سے متعلق کچھ مزید انکشافات، وقت آگیا ہے ماضی کی یادوں کو بھلا کردفنادیا جائے، مونیکا
-
امریکا نے جنوبی سوڈان کے دو متحارب کمانڈروں پر نسل پرستانہ تشدد میں ملوث ہونے کی بنیاد پر پابندیاں عا ئد کر دی، امریکا ہر اس شخص کو کٹہرے میں لائے گا جو تشدد کا راستہ اختیار کرے گا، ساماناتھ پاور
-
امریکا میں ننھے شیروں کو سوئمنگ پول میں اتار دیا گیا
-
یورپی یونین کے دس رکن ممالک مالی لین دین پر 2016ء سے ٹیکس عائد کرنے پر رضامند
-
بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ شہروں میں 6 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 7گھنٹے تک کیا جائے ‘ بجلی کے منصوبوں کی جلد از جلد تکمیل مکمل کرکے عوام کو ریلیف دیا جائے ‘ وزیراعظم کے ہدایت،وزیراعظم نواز شریف ... مزید
-
حکومت کا ملک پر پولیو کے مرض کے باعث لگنے والی پابندیوں کا سخت نوٹس، تمام ہوائی اڈوں اور بندرگاہوں سمیت تمام خارجی راستوں پر پولیو کے قطرے پلانے کیلئے کاؤنٹرز قائم کرنے اور تمام مسافروں کو مفت پولیو ... مزید
-
لاہورہائی کورٹ نے این اے 122 میں ووٹوں کے ریکارڈ کی دوبارہ جانچ پڑتال کیس کی سماعت،تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی عدالت میں پیشی کے موقع پر کارکنوں کے شوروغل اور دھکم پیل پر چیف جسٹس عدالت سے اٹھ ... مزید
-
حاجیوں کوہرممکن سہولت فراہم کریں گے ،کھانے کی مدمیں کوئی اضافی چارجزوصول نہیں کئے جائیں گے،سردارمحمدیوسف،سعودی ائیرلائن نے سب سے کم ریٹ دیا،پی آئی اے سمیت دیگرفضائی کمپنیاں بھی اسی ریٹ کی پابندہونگی،نئی ... مزید
-
نیب ایگزیکٹو بورڈ نے ترک کمپنی کارکے کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دیدی ، بی آئی ایس پی وغیرہ کے افسران و حکام، بلوچستان کے دو سابق وز راء سمیت دیگر کیخلاف پانچ انکوائریوں اور ا مین فہیم کیخلاف ... مزید
-
پاکستانی ہائی کمشنرکودھمکی آمیزخط،بھارتی ہائی کمشنرکی دفترخارجہ طلبی،تشویش سے آگاہ کیاگیا
-
کراچی، سابق صدر پرویزمشرف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی درخواست کی سماعت 13مئی تک ملتوی،پرویزمشرف خودرضاکارانہ طورپرعدالت میں پیش ہوئے، خصوصی عدالت نے مشرف کے بیرون ملک جانے پرپابندی عائدنہیں ... مزید
-
موجودہ حالات میں ٹیکنالوجی عوام کی حفاظت یقینی بنانے کا واحد راستہ ہے، چوہدری نثار علی خان ، برطانیہ اور پاکستان کے مابین بہترین تعلقات ہیں ، موجودہ حکومت میں یہ تعلقات نئی افہام و تفہیم کی سطح تک ... مزید
-
حکومت بجٹ میں سیلز ٹیکس نہیں بڑھانا چاہتی،ایف بی آر ،سیلز ٹیکس میں اضافہ کرنے کے بجائے ٹیکس وصولیوں کے طریقہ کار کو بہتر بنا یا جائے گا، رکن شاہد حسین اسد
-
موجودہ حکومت انسانی وسائل کی ترقی اور تعلیم کے فروغ کا پختہ عزم رکھتی ہے،صدر ممنون حسین، پاکستان وژن 2025ء ایک طویل المعیاد اور پائیدار ترقی کے لیے ایک عملی خاکہ ہے ، کاوربار شروع کرنے کے خواہشمند ... مزید
-
پاکستان،بحرین میں باہمی دلچسپی کے دو طرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر خیالات میں ہم آہنگی پائی جاتی ہے، وزیر اعظم ،توانائی، سمیت مختلف شعبہ جات کے منصوبوں میں بحرین کی سرمایہ کاری کا خیر ... مزید
-
ہمیں اپنی خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کرنی چاہیے‘ فضل الرحمن،سیکیورٹی کی ابتر صورتحال کے باعث معیشت بری طرح متاثر ہورہی ہے‘ میدیا سے گفتگو
-
ملک میں عدالتیں موجود ہیں جہاں بھی شہریوں کے بنیادی حقوق غصب ہوں گے ان پر ایکشن لیا جائے گا‘ جسٹس جواد ایس خواجہ ، آئین و قانون کی پاسداری اور عوام کی آزادی کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔ تمام لاپتہ ... مزید
-
قراقرم ایکسپریس خوفناک حادثے کا شکار‘ خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق‘ 17 سے زائد زخمی، ڈاؤن ریلوے ٹریک بلاک‘ 300 فٹ مین ریلوے لائن تباہ، کانٹے تبدیل کرنے کے دوران قراقرم ایکسپریس کا انجن زمین میں دھنس ... مزید
-
پیپلز پا ر ٹی جمہور ی عمل کے خلا ف کسی قسم کی سا ز ش کا حصہ نہیں بنے گی ،آصف ز ردا ر ی،انتخا بی نتا یج کے ایک سا ل بعد سٹر کو ں پر آنے اورا حتجاج سے ہما ر ا کو ئی تعلق نہیں،شہید ظا ہر شا ہ بھا ئی جا ن کی پہلی ... مزید
-
قومی اسمبلی اجلاس، یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کی سالانہ آمدنی 80 ارب روپے سے زائد ہے ‘پارلیمانی سیکرٹری برائے صنعت و پیداوار ،یوٹیلٹی سٹورز نیٹ ورک کی مزید توسیع کیلئے ایک ہزار سٹور کھولنے کی منظوری ... مزید
-
وفاقی شراعی عدالت کیلئے جسٹس سردار محمد رضا خان کا نام تجویز کیا گیا
-
قومی اسمبلی میں جمعیت کے رکن کا انوکھا احتجاج ،نماز کا وقفہ نہ کرنے پر اذانیں دینا شروع کر دیں،سپیکر ڈائس کے سامنے نماز پڑھنے کی دھمکی پر اجلاس ملتوی کر دیا گیا
-
مدارس میں اصلاحات کے منصوبے پر کام جاری ہے: بلیغ الرحمٰن، سب نے اس بات پر آمادگی ظاہر کی ہے کہ دینی علوم کے ساتھ ساتھ وہ عصری مضامین بھی مدارس میں پڑھانا چاہتے ہیں۔ حکومت کے لیے ایک بڑا چینلج اڑھائی ... مزید
-
خیبر ایجنسی ‘ نقل مکانی کرنے والے متاثرین کی اپنے علاقوں کو واپسی کا سلسلہ شروع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.