وفاقی شراعی عدالت کیلئے جسٹس سردار محمد رضا خان کا نام تجویز کیا گیا

جمعرات 8 مئی 2014 08:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8مئی۔2014ء)وفاقی شراعی عدالت کیلئے جسٹس سردار محمد رضا خان کا نام تجویز کیا گیا ہے جوڈیشل کمیشن چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں آج خصوصی اجلاس میں غور کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس آغا محمد رفیق 4 جون کو ریٹائر ہوجائیں گے۔ ذرائع کے مطابق جسٹس (ر) سردار محمد رضان خان کو چیف جسٹس وفاقی شراعی عدالت مقرر کئے جانے کیلئے ان کا نام تجویز کیا جارہا ہے اور اس پر باقاعدہ غور آج جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں کیا جائے گا کمیشن سندھ ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز کے ناموں پر بھی غور کرے گا۔