افغانستان‘ امریکی فضائی حملے میں سات طالبان ہلاک‘ صدر حامد کرزئی کا لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقے کا دورہ ‘ متاثرین کو فوری ریلیف فراہم کرنے کی یقین دہانی

جمعرات 8 مئی 2014 07:48

کابل (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8مئی۔2014ء) افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں سات طالبان ہلاک ہوگئے جبکہ افغان صدر حامد کرزئی نے لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقے کا دورہ کرکے متاثرین کو فوری ریلیف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان صوبہ ہلمند میں امریکی ڈرون حملہ کیا گیا جس میں سات طالبان ہلاک ہوگئے۔ دریں اثناء افغان صدر حامد کرزئی نے لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقے کاد ورہ کرکے وہاں سے نقل مکانی کرنے والے متاثرین سے بات چیت کی ۔ اس دوران صدر نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ فوری تمام متاثرین کو بھرپور ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام تر اقدامات کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :