کینیا ،زہریلی شراب پینے سے 60 افراد ہلاک،درجنوں افراد تشویشناک حالت میں ہسپتالوں میں منتقل

جمعرات 8 مئی 2014 07:48

نیروبی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8مئی۔2014ء)کینیا میں زہریلی شراب پینے سے کم از کم ساٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ ہلاکتیں چار ریاستوں میں ہوئی ہیں۔ مزید یہ کہ درجنوں افراد کو تشویشناک حالت میں ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے جبکہ متعدد اندھے ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ملکی ٹیلی وژن چینل کے ٹی این نے ہلاکتوں کی تعداد پچاس بتائی ہے۔ خیال ظاہر کیا گیا ہے کہ دیسی ساختہ یہ شراب صنعتی پیمانیپر تیار کی جانے والی شراب سے ملا کر بنائی گئی۔ کینیا میں دیسی ساختہ شراب عام ہے جہاں نصف سے زائد آبادی خطِ غربت سے نیچے زندگی بسر کر رہی ہے اور بیشتر لوگ مارکیٹ سے شراب خریدنے کی سکت نہیں رکھتے۔

متعلقہ عنوان :