کابل‘ سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں میں‘ 7شدت پسند ہلاک‘ متعدد، زخمی

جمعرات 8 مئی 2014 07:50

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8مئی۔2014ء) افغانستان میں سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں میں سات شدت پسند ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ ہلمند کے ضلع سنگین میں اس وقت جھڑپیں شروع ہوئیں جب سکیورٹی فورسز نے ایک شدت پسند کو سڑک کنارے دھماکہ خیز مواد نصب کرتے ہوئے دیکھ کر اس پر فائرنگ شروع کی جس کے جواب میں قریب ہی چھپے دیگر طالبان نے بھی پولیس پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں سات شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے اس موقع پر دھماکہ خیز مواد ناکارہ بنادیا۔

متعلقہ عنوان :