عراق میں بم دھماکے اور شیلنگ 9افراد ہلاک ، 51 زخمی

جمعرات 8 مئی 2014 07:50

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8مئی۔2014ء)عراق میں بم دھماکے اور شیلنگ کے نتیجے میں نو افراد ہلاک جبکہ 51 زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہسپتال اور پولیس حکام نے بتایا ہے کہ ہمت میں خود کش حملہ آور نے فوجی چوکی کے قریب دھماکہ خیز مواد سے خود کو اڑا دیا جس کے نتیجے میں پانچ افسران ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے فلوجہ میں بھی مسلح افراد کی مارٹر شیلنگ کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :