ملتان ،ٹارگٹ کلنگ میں انسانی حقوق کے سربراہ راشدرحمان ایڈووکیٹ کوقتل کردیاگیا ، دوساتھی شدیدزخمی

جمعرات 8 مئی 2014 07:40

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8مئی۔2014ء)ملتان میں بدھ کی شب ٹارگٹ کلنگ کی واردات میں نامعلوم مسلح افرادنے فائرنگ کرکے ملتان میں انسانی حقوق کمیشن کے سربراہ ملتان کے وکیل راشدرحمان کوقتل کردیاجبکہ ان کے دوساتھی ندیم پرویزاورافضل شدیدزخمی ہوگئے۔ملزمان نے راشدرحمان کوبدھ کی شب اس وقت قتل کیاجب وہ اپنے کچہری روڈپرواقع اپنے چیمبرمیں موجودتھے ۔

(جاری ہے)

ایس پی کیبنٹ ملتان محمودالحسن کے مطابق راشدرحمان ایڈووکیٹ کے قتل کاواقعہ ٹارگٹ کلنگ لگتاہے ۔راشدرحمان ایڈووکیٹ بہاوٴالدین یونیورسٹی کے سابق لیکچراراورشاتم رسول جنیدکے مقدمے میں وکیل تھے ۔پولیس نے مزیدکچھ بتانے سے فی الحال معذرت کی ہے ۔اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ملتان پولیس کے اعلیٰ حکام اورراشدرحمان کے تعلق دارلوگ جن میں معروف وکلاء بھی نشترہسپتال پہنچ گئے ۔مزیدتحقیقات کے بعدواقع میں مزیدانکشافات کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :