صدرممنون حسین کی چنیوٹ آمد،ضلعی انتظامیہ نے ہیلی پیڈکیلئے گندم کی تیارفصل کوآ گ لگادی

جمعرات 8 مئی 2014 07:42

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8مئی۔2014ء)چنیوٹ میں ضلعی انتظامیہ نے صدرمملکت ممنون حسین کی متوقع آمدپرہیلی پیڈکیلئے گندم کی تیارفصل کوآگ لگادی ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے ہیلی پیڈکیلئے جگہ بنانے کیلئے پولیس کی مددسے کاشتکاروں کی سال بھرکی محنت کوآگ لگادی ۔کاشتکاروں کاکہناہے کہ فصل ہٹانے کیلئے دوگھنٹوں کاوقت مانگاتھالیکن انتظامیہ اورپولیس نے آگ لگادی جس سے سال بھرکی محنت سے تیارکردہ گندم جل گئی۔