راولپنڈی،سی این جی گیس سٹیشن پر گیس فلنگ کے دوران گاڑی میں نصب سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، ایک شخص جاں بحق،دو شدید زخمی

جمعرات 8 مئی 2014 07:42

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8مئی۔2014ء) روال روڈ پر واقع سی این جی گیس سٹیشن پر گیس فلنگ کے دوران گاڑی میں نصب سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، ایک شخص جاں بحق اور دو شدید زخمی ہوگئے، دھماکہ سے گاڑی کے چرخچے اڑ گئے، ارد گرد کھڑی تین گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، دھماکے آواز سے پولیس حکام، امدادی ٹیمیں اور قانون نا فذ کرنے والے موقع پر پہنچ گئے، بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز گاڑی آر آئی ٹی 3481 میں راول روڈ پر واقع سی این جی گیس سٹیشن پر گیس بھری جا رہی تھی کہ اچانک گاڑی میں نصب سلنڈر زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا، دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی، د ھما کہ کے نتیجہ میں گاڑی کے پرخچے اڑ گئے، محسن ایک شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا، جبکہ دو افراد مختار ور اس کا ساتھی شدید زخمی ہو گئے، نعش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور زخمیوں کو بے نظیر بھٹو ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے شخص کا نام محسن معلو م ہو ا ہے

متعلقہ عنوان :