مولانا فضل الرحمن کو وفاقی وزیر کا درجہ دے دیا گیا ، کیبنٹ ڈویژن کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری

جمعرات 8 مئی 2014 07:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8مئی۔2014ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ چیئرمین کشمیر کمیٹی مولانا فضل الرحمن کو وزیراعظم محمد نواز شریف کی طرف سے وفاقی وزری کا درجہ دے دیا گیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں کیبنٹ ڈویژن کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ جاری پریس ریلیز کے مطابق نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کی طرف سے فوری طور پر مولانا فضل الرحمن کو رولز آف بزنس 15(1)(8) کے ساتھ شیڈول 5-A کا سیریل نمبر 1A کے تحت وفاقی وزیر کا درجہ دے دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :