ٹینس اسٹار راجر فیڈر کے ہاں ایک مرتبہ پھر جڑواں بچوں کی پیدائش،جڑواں بیٹوں کی پیدائش معجزہ ہے ، مداحوں کو بتانے میں خوشی ہورہی ہے کہ فیملی میں دو مزید بچوں کا اضافہ ہوگیا ہے ، راجر فیڈر

جمعرات 8 مئی 2014 07:39

سوئس(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8مئی۔2014ء) ٹینس اسٹار راجر فیڈر کے ہاں ایک مرتبہ پھر جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی جس کے بعد ان کے بچوں کی تعداد 4 ہوگئی۔سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 32 سالہ سوئس ٹینس اسٹار نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے جڑواں بیٹوں کی پیدائش کو معجزہ قرار دیا، راجر فیڈر کا کہنا تھا کہ انہیں مداحوں کو بتانے میں خوشی محسوس ہورہی ہے کہ ان کی فیملی میں مزید 2 بچوں کا اضافہ ہوگیا ہے جبکہ بچوں کے نام ” لیو” اور ” لینی ” رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل 2009 میں راجر فیڈر کے ہاں 2 جڑواں بیٹیوں ” میلا ” اور ” چارلینی” کی پیدائش ہوئی تھی، راجر فیڈر کے ٹوئٹر پر پیغام کے بعد مداحوں کا تانتا بن گیا اور وہ عالمی ٹینس اسٹار کو مبارکباد دے رہے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز راجر فیڈر نے فیس بک پر اپنے بچوں کی پیدائش سے متعلق اشارہ دیا تھا کہ انہیں جلد ایک بہت بڑی خوشخبری ملنے والی ہے اور وہ میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کرسکیں گے جس پر انہوں نے مداحوں سے معذرت بھی کی۔

متعلقہ عنوان :