اسٹیٹ بینک کے کھلاڑی کاشف صدیقی پر 2 سال کی پابندی عائد، ممنوعہ ادویات استعمال کرنے پر فیصلہ اینٹی ڈوپنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر کیا گیا، ترجمان پی سی بی

جمعرات 8 مئی 2014 07:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8مئی۔2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسٹیٹ بینک کے کھلاڑی کاشف صدیقی پر دو سال کی پابندی عائد کردی۔ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق فیصلہ اینٹی ڈوپنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر کیا گیا۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک کے کھلاڑی کاشف صدیقی نے ڈومیسٹک کرکٹ میں ممنوعہ ادویات استعمال کی تھیں جس کا انہوں نے اعتراف کرتے ہوئے اپنی غطلی پر پشیمانی کا اظہار بھی کیا ہے۔ پی سی بی کے اینٹی ڈوپنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر کاشف صدیقی پر دوسال کیلئے کرکٹ کے دروازے بند کردئیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :