وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، مجموعی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال،آرمی چیف کو غزنوی میزائل کے کامیاب تجربہ پر وزیراعظم کی مبارکباد ،فوج کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنانے کیلئے ہر ممکن وسائل فراہم کرنے کی یقین دہانی

جمعہ 9 مئی 2014 06:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9مئی۔2014ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں طالبان کے ساتھ آئندہ مذاکراتی حکمت عملی سے متعلق بھی امور پر غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے غزنوی بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجریہ پر آرمی چیف اور تمام سائنسدانوں اور فوجی افسران کو مبارکباد دی اور یقین دلایا ہے کہ پاک فوج کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنانے کیلئے ہر ممکن وسائل فراہم کئے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف نے وزیراعظم کو سٹریٹجک کمانڈ کی مشقوں کے بارے میں تفصیلات سے بھی آگاہ کیا جس پر وزیراعظم نے فوج کی اعلیٰ تربیت اور قربانیوں کو سراہا۔ ملاقات میں وزیراعظم کے دورہ ایران کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :