ملک میں 40 ارب روپے کی گیس چوری‘ لیکج و دیگر مد میں ضائع ہونے کا انکشاف،گیس تمام صوبوں میں یکساں تقسیم کی جارہی ہے‘ الزامات بے بنیاد ہیں،وزیر پٹرولیم

جمعہ 9 مئی 2014 06:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9مئی۔2014ء) قومی اسمبلی میں حکومت نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں 40 ارب روپے کی گیس چوری‘ لیکج و دیگر مد میں ضائع ہورہی ہے‘ کے پی کے میں گیس چوری کی شکایات ہیں مگر صوبائی حکومت تعاون نہیں کررہی‘ گیس تمام صوبوں میں یکساں تقسیم کی جارہی ہے‘ الزامات بے بنیاد ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب میں جمعرات کو قومی اسمبلی میں جواب دیتے ہوئے کیا۔

توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب میں وفاقی وزیر برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ ملک بھر میں گیس کی تقسیم آئین کے مطابق ہورہی ہے اور یہ کہنا غلط ہے کہ مساوی تقسیم نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں 400 ارب روپے کی گیس ہوتی ہے جس میں سے 40 ارب روپے کی گیس چوری ہوتی ہے۔ گیس کی صوبوں میں تقسیم کا معاملہ کمیٹی کے سپرد کیا جائے۔ صوبہ خیبر پختونخواہ میں گیس چوری میں اضافہ ہوا ہے۔ صوبائی حکومت تعاون نہیں کررہی۔

متعلقہ عنوان :