دینی جماعتیں اور تمام مکاتب فکر کے علماء و خطباء س جمعہ کے خطبات و تقاریر میں امریکہ کو پاکستان کی فضائی سہولتیں مہیا کرنے پر احتجاج کر یں،مولانا سمیع الحق کی اپیل ، ان سہولتوں کے ذ ریعہ افغانستان میں بر سر پیکار آزادی کی جنگ لڑنے والے مجاہدین کو کر ش کیا جائے گا ، دفاع پاکستان کونسل پاکستانی سرزمین سے نیٹو سپلائی کے خلاف پچھلے تین سال سے احتجاج کر رہی ہے، عمران خان کا اس معاملہ کو مکمل نظرانداز کرنے پر افسوس ناک ہے ،بیان

جمعہ 9 مئی 2014 07:04

اکوڑہ خٹک (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9مئی۔2014ء)جمعیت علماء اسلام کے امیر اور دفاع پاکستان کونسل کے چیئر مین مولانا سمیع الحق نے تمام دینی جماعتوں اور تمام مکاتیب فکر کے علماء اور خطباء سے اپیل کی ہے کہ آج بروز جمعہ اپنے خطبات اور تقاریر میں امریکہ کو پاکستان کی فضائی سہولتیں مہیا کرنے پر احتجاج کریں ان سہولتوں کے ذ ریعہ افغانستان میں بر سر پیکار آزادی کی جنگ لڑنے والے مجاہدین کو کر ش کیا جائے گا جبکہ دفاع پاکستان کونسل پاکستان کی سرزمین سے نیٹو سپلائی کے خلاف پچھلے تین سال سے احتجاج کر رہی ہے اس پار لیمنٹ اور پاکستانی قوم کے شفارشات کو یکسر نظر انداز کر کے مذاکراتی عمل کو بھی سبو تاژ کیا جارہا ہے مولانا سمیع الحق نے اس بدترین اقدام پر قوم کی سیاسی دینی سوشل سوسائٹی کی خاموشی پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں مولانا سمیع الحق نے خصوصی طور پر تحریک انصاف کے قائد عمران خان کا اس معاملہ کو مکمل نظرانداز کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے جب کہ انہوں نے نیٹو سپلائی کے خلاف عملی جدوجہد بھی کی ہے اور اب زمین کے ساتھ ساتھ فضاؤں کے ذریعہ جنگی سازوسامان کی ترسیل پر احتجاج کا وقت آگیا ہے مولانا سمیع الحق نے تمام دینی اور سیاسی جماعتوں اور زعماء سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مسئلے پر فوری رد عمل کا اظہار کریں ادھر مولانا سمیع الحق نے اسلامی تاریخ کی اہم ترین مسجد جامعہ قرطبہ ہسپانیہ کو گرجا میں تبدیل کرنے پر بھی شدید احتجاج کیا ہے اور اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی اور مسلم سربراہان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف اس شرمناک اقدام پر خاموش نہ رہیں غیر مسلم اقلیتوں کو تحفظ دینے کے باوجود مغربی ممالک اور انسانی حقوق کی تنظیمیں مسلمانوں کے خلاف آسمان سر پر اُٹھا رہی ہیں جہاں کسی ایک گرجے کو مسجد بنانے کو سوچا بھی نہیں جا سکتا مگر یو رپ کے ایک ملک نے اس مسجد کو گرجا بنانے کا مقصد اپنی اسلام دشمنی دہشت گردی اور انتہاپسندی کا عملی ثبوت دینا ہے اس لئے کہ جامع مسجد قرطبہ ہماری سنہری تا ریخ کے ماتھے کا جھومر ہے مولانا سمیع الحق نے اس اقدام کے بعد صدر اوبامہ کے خصوصی ایلچی اپنے اور وفد کے ساتھ پچھلے دنوں مجھ سے ملنے آئے تھے اور غیر مسلم اقلیتوں کے بارے میں فکر مند تھے اب انہیں اس معاملے کے بارے میں کیا کردار ادا کرنا ہے ؟ صدر ابامہ اور یورپی یونین کو اس معاملہ میں اپنی پوزیشن واضح کرنی چاہیے مولانا سمیع الحق نے اپنے بیان میں پوری قوم اور دینی و سیاسی جماعتوں پر مسجد قرطبہ کے بارے میں بھی احتجاج کریں ۔