پی ٹی آئی کوجلسے کی اجازت دینے کاخیرمقدم کرتاہوں ،ہمیں بھی احتجاج کی اجازت دی جائے، طاہرالقادری،کرپٹ نظام کیخلاف آئینی جنگ لڑرہے ہیں ،آرٹیکل 32پاکستانی عوام کوحقوق دیتاہے، ہمارااحتجاج آئین کوعملاًمعطل کرنے کے خلاف ہے ، گیارہ مئی کااحتجاج ایک تحریک بن سکتی ہے ،سربراہ عوامی تحریک کی نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو

جمعہ 9 مئی 2014 07:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9مئی۔2014ء)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کوجلسے کی اجازت دینے کاخیرمقدم کرتاہوں ،ہمیں بھی ہرضلع میں احتجاج کی اجازت دی جائے،کرپٹ نظام کیخلاف آئینی جھنگ لڑرہے ہیں ،آرٹیکل 32پاکستانی عوام کوحقوق دیتاہے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ ہمارااحتجاج آئین کوعملاًمعطل کرنے کے خلاف ہے ،تمام مراعات کواہم شخصیات کے گھروں تک محدودکردیاگیاہے ۔انہوں نے کہاکہ ہمارے کارکن پرامن ہیں اورپرامن رہیں گے ،ہم اسلحہ اورلاٹھی بردارلوگ نہیں ہیں ،اسلحہ اورلاٹھی بردارلوگ موجودہ حکمرانوں کے یارہیں ۔انہوں نے کہاکہ غریب کے پاس روٹھی کھانے کے پیسے نہیں اسلحہ کہاں سے لائیں گے،پرامن احتجاج پرتشددکیاگیاتوکارکنوں نے چوڑیاں نہیں پہنیں ۔

(جاری ہے)

کارکن اپنادفاع کرناجانتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ حکمرانوں نے زیادتی کی توعوام ان کامحاسبہ کریں گے ،گیارہ مئی کااحتجاج ایک تحریک بن سکتی ہے ۔11مئی کوہم خاکہ دیں گے کہ تبدیلی کیسے آسکتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پنجاب میں ہرتین گھنٹے کے بعدایک عورت کی عزت لٹتی ہے ،تمام طبقات کے افرادکودعوت دیتاہوں کہ ہماراساتھ دیں ۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت گیارہ ماہ میں چوبیس بلین ڈالرکاقرضہ منظور کرچکی ہے ۔انہوں نے کہاکہ نجکاری کمیٹی میں حکمرانوں نے اپنے لوگ بٹھائے ہوئے ہیں ،تاکہ وہ ملک کوبیچ سکیں