بوکوحرام کے ہاتھوں اغواء کی جانے والی طالبات میری بہنوں کی طرح ہیں، ملالہ یوسفزئی

جمعہ 9 مئی 2014 07:26

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9مئی۔2014ء)پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی نے نائجیریا میں مسلم شدت پسندوں کے ہاتھوں اغوا ہونے والی دو سو سے زائد لڑکیوں کے اغوا ء کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان کی بہنوں کی طرح ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی نشریاتی ادارے سی این این سے گفتگو میں ملالہ نے کہا ہے کہ لڑکیوں کے اغوا میں ملوث شدت پسند گروہ بوکو حرام اسلام کو نہیں سمجھتا اور اس کے ارکان نے قرآن نہیں پڑھا۔ ملالہ کا کہنا تھا: ”دراصل وہ اسلام کے نام کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں کیونکہ وہ یہ بھول گئے ہیں کہ اسلام کا لفظی مطلب ’امن‘ ہے۔“ نائجیریا میں ان لڑکیوں کے اغوا کا واقعہ تقریبا ایک ماہ قبل پیش آیا تھا۔ اس کی ذمہ داری بوکو حرام نے قبول کر لی ہے۔

متعلقہ عنوان :