روس کی طرف سے متعدد بیلاسٹک میزائل تجربات

جمعہ 9 مئی 2014 06:52

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9مئی۔2014ء)روس نے جمعرات کو متعدد بیلاسٹک میزائلوں کے تجربے کیے ہیں۔ نیوز ایجنسیز کی رپورٹس کے مطابق روسی فوج نے پلیسیٹسک میں واقعہ ٹیسٹ رینج سے ایک ’ٹوپول انٹر کانٹیننٹل بیلاسٹک میزائل‘ فائر کیا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ بحیرہ شمالی اور پیسیفک میں موجود آبدوزوں سے متعدد کم فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کے تجربات بھی کیے گئے۔ روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے ان تجربات کا مشاہدہ کیا۔ یہ تجربے ایک ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب پڑوسی ملک یوکرائن کی سرحدوں پر جاری بحران پورے خطے کے لیے تشویش کا باعث بنا ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :