سپیکرقومی اسمبلی سے مولاناامیرزمان کی ملاقات،سپیکرکاپارلیمنٹ ہاوٴس میں ایوان کی کارروائی کے دوران اذان دینے کاسلسلہ بندکرنے کامشورہ ،مولانامان گئے

جمعہ 9 مئی 2014 06:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9مئی۔2014ء)سپیکرقومی اسمبلی سے جمعیت علماء اسلام (ف)کے رکن اسمبلی مولاناامیرزمان کی ملاقات،سپیکرکاپارلیمنٹ ہاوٴس میں ایوان کی کارروائی کے دوران اذان دینے کاسلسلہ بندکرنے کامشورہ ،مولانامان گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کوبتایاکہ جمعیت علماء اسلام (ف)کے رکن اسمبلی مولاناامیرزمان نے اسمبلی کارروائی کے دوران نمازکاوقفہ نہ کرنے پراذان دینے کافیصلہ کیاتھاجس کے باعث گزشتہ دن اجلاس کی کارروائی ملتوی کرناپڑی ۔

ذرائع نے مزیدبتایاکہ جمعیت علماء اسلام(ف)کے رکن اسمبلی نے سپیکرسردارایازصادق سے ملاقات کی جس میں نمازکے وقت وقفہ کرنے کاکہاجس پرسپیکرنے ان کی یہ تجویزمان لی اورظہرکی نمازکے دوران ایک بج کردس منٹ اجلاس ختم کرنے کاوعدہ کیاجس پرمولانانے بھی وعدہ کیاکہ وہ اس دوران اذان نہیں دیں گے جس کی وجہ سے معاملات طے پاگئے۔

متعلقہ عنوان :