پْرجوش افغانستان نے ایشین کرکٹ کونسل پریمیئرلیگ ٹائٹل پر قبضہ جمالیا،ٹیم نے آخری لیگ میچ میں نیپال کیخلاف ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت 108 رنز سے کامیابی سمیٹی، یو اے ای نے اومان کو 54 رنز سے مات دیدی،چاروں ٹیموں نے پوائنٹس ٹیبل پر ابتدائی پوزیشز حاصل کرنے کی بدولت دسمبر میں شیڈول ایشین کرکٹ کونسل چیمپئن شپ کیلیے کوالیفائی کرلیا، ہانگ کانگ نے ملائیشیا کو زیر کرتے ہوئے پہلی فتح حاصل کرلی

جمعہ 9 مئی 2014 06:42

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9مئی۔2014ء) پْرجوش افغانستان نے ایشین کرکٹ کونسل پریمیئرلیگ ٹائٹل پر قبضہ جمالیا، ٹیم نے آخری لیگ میچ میں نیپال کیخلاف ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت 108 رنز سے کامیابی سمیٹی، یو اے ای نے اومان کو 54 رنز سے مات دیدی۔چاروں ٹیموں نے پوائنٹس ٹیبل پر ابتدائی پوزیشز حاصل کرنے کی بدولت دسمبر میں شیڈول ایشین کرکٹ کونسل چیمپئن شپ کیلیے کوالیفائی کرلیا۔

ہانگ کانگ نے ملائیشیا کو زیر کرتے ہوئے پہلی فتح کا مزہ چکھا۔تفصیلات کے مطابق ملائیشیا میں منعقدہ6 ایسوسی ایٹس ٹیموں پر مشتمل اے سی سی پریمیئر لیگ کا اختتام ہو گیا، نیپال کیخلاف افغانستان کو نور علی زدران(43) اور عثمان غنی(51) نے 19.1 اوورز میں 91 رنز کا ا?غاز فراہم کیا، ون ڈاؤن پوزیشن پر کھیلنے والے حشمت اللہ نے بھی51 رنز بنائے، بعدازاں کپتان محمد نبی کے 25 گیندوں پر 34 اور شفیق اللہ کے 8 گیندوں پر 25 رنز نے ٹیم کو 262کا مجموعہ پانے میں مدد فراہم کی، شکتی گوچن اور بسانت ریگمی نے 3,3 وکٹیں لیں.

مشکل ہدف کا تعاقب کرنے والی نیپال ٹیم کو صرف 40 رنز پر 4 قیمتی وکٹوں کا نقصان اٹھانا پڑا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بارش کے باعث میچ کچھ دیر کیلیے رکا رہا، بعدازاں نیپال کا اسکور17 اوورز میں 5 وکٹ پر 56 رنز تک ہی پہنچ پایا تھا کہ ایک بار پھر بارش شروع ہو گئی، جس کے بعد مقابلہ کافی تاخیر سے شروع ہوا،ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت 32 اوورز میں237 رنز کا ہدف مقرر کیا گیا لیکن ناکام ٹیم مقررہ اوورز میں9 وکٹیں گنوانے کے باوجود 128 رنز تک ہی پہنچ سکی، کپتان پارس کھاڈکا 33 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے،7 اوورز میں صرف 26 رنز دیکر 4 بیٹسمینوں کا شکار کرنے والے دولت زدران کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

فتح کے بعد افغانستان کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر پہلے اور نیپال تیسرے نمبر پر پہنچ گئی، دونوں ٹیموں نے ہی رواں برس دسمبر میں شیڈول ایشین کرکٹ کونسل چیمپئن شپ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔بدھ کو دوسرے مقابلے میں بیٹنگ لائن کی ناکامی کے باوجود متحدہ عرب امارات نے اومان کو 57 رنزسے شکست دی، فاتح ٹیم 38 اوورزمیں 162 پر ڈھیر ہوگئی، محمد شہزادنے50 رنز کی اننگز کھیلی، مونس انصاری نے 4 وکٹیں اپنے نام کیں۔

آسان ہدف کا تعاقب کرنے والی اومانی ٹیم105پر ہمت ہار گئی،کامران شہزاد اور فیاض احمد نے3,3 وکٹیں اپنے نام کیں، فتح کے بعد یواے ای، نیپال اور اومان کے پوائنٹس کی تعداد6,6 سے برابر ہوگئی تاہم بہتر رن ریٹ کی بنا پر متحدہ عرب امارات نے دوسری، نیپال نے تیسری اور اومان نے چوتھی پوزیشن پائی، بدھ کو ا?خری میچ میں ہانگ کانگ نے ملائیشیا کو 4 وکٹ سے شکست دے کر پہلی فتح کا مزہ چکھ لیا، ملائیشیا کی جانب سے حریف کو187کا ہدف دیا گیا جو ہانگ کانگ نے 8 اوورز قبل ہی 6 وکٹیں گنوا کر حاصل کرلیا،مین ا?ف دی میچ وقاص برکت نے 44 اور بابر حیات نے 45 رنز کی اننگز کھیلیں۔

متعلقہ عنوان :