میڈرڈ ماسٹرز ٹینس: نڈال، مرے، برڈچ پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

جمعہ 9 مئی 2014 06:42

میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9مئی۔2014ء) عالمی نمبر ایک رافیل نڈال، اینڈی مرے اور ٹوماس برڈچ میڈرڈ ماسٹرز ٹینس کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ میڈرڈ میں جاری کلے کورٹ ایونٹ کے راو نڈ آف تھرٹی ٹو میں دفاعی چیمپیئن رافیل نڈال نے یو آن موناکو کو باآسانی چھ ایک اور چھ صفر سے شکست دے کر آخری سولہ کھلاڑیوں میں جگہ بنا لی۔

(جاری ہے)

سکستھ سیڈ ٹوماس برڈچ نے جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن کے خلاف اسٹریٹ سیٹس میں چھ ایک اور چھ چار سے فتح سمیٹی۔

سیونتھ سیڈ برطانیہ کے اینڈی مرے نے اسپین کے نکولس الماگرو پر قابو پاتے ہوئے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔ مرے کی کامیابی کا اسکور چھ ایک، ایک چھ اور چھ چار رہا۔ فرانس کے جوولفریڈ سونگا کولمبیا کے سانتیاگوگیرالڈو کے خلاف شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئے۔ گیرالڈو نے سونگا کے خلاف چھ چار اور چھ تین سے فتح سمیٹی۔