تحریک طالبان پنجاب کے وزراء کو اغواء کرسکتے ہیں، سوات سے طالبان رہنماؤں کی ٹیلی فون کالز ٹریس ہونے پر صوبہ بھر میں وزراء کی سکیورٹی کو فول پروف کرنے کے احکامات جاری

ہفتہ 10 مئی 2014 07:20

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10مئی۔2014ء) تحریک طالبان پنجاب کے وزراء کو اغواء کرسکتے ہیں سوات سے طالبان رہنماؤں کی ٹیلی فون کالز ٹریس ہونے پر صوبہ بھر میں وزراء کی سکیورٹی کو فول پروف کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں گندم کی خریداری کے موقع پر وزراء کی اچانک چھاپوں پر پولیس کو سکیورٹی کے غیر معمولی حفاظتی اقدامات کرنے کا بھی کہا گیا ہے پولیس ذرائع کے مطابق ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے صوبائی حکومت ‘ آئی جی پنجاب اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو ہائی الرٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حساس اداروں کی طرف سے اطلاع موصول ہوئی ہے کہ تحریک طالبان سوات کے رہنماؤں کی ٹیلی فونک گفتگو سنی گئی ہے جس میں انہوں نے پنجاب کے صوبائی وزراء کو اغواء کرنے کا منصوبہ بنانے کا کہا ہے جس پر صوبہ بھر میں تمام صوبائی وزراء کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے احکامات کیساتھ ساتھ غیر ضروری آمدورفت کو بھی محدود کرنے کا حکم دیا ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ وزراء گندم کی خریداری مراکز پر اچانک چھاپوں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے تمام اضلاع کے ڈی پی اوز کو حفاظتی اقدامات کرنے کا حکم دیدیا ہے اور ساتھ ہی ساتھ وزراء کے چھاپوں کے دوران مراکز گندم پر موجود اشخاص پر بھی مکمل نظر رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :